weather.jpg

گرمی کا پارہ 34 ڈگری کو چھو گیا

کراچی میں گرمی بتدریج بڑھ رہی ہے پیر کو درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا، پیر کی دوپہر گرمی کا پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید اضافے سے پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے […]

fish.jpg

سمندر میں تیل کے اخراج سے آبی حیات کو خطرہ

مبارک ولیج کے قریب پائی جانے والی آبی حیات کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے۔ جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسی لینس ان میرین بائیولوجی کی تحقیق کے مطابق بحیرہ عرب میں کراچی کی ساحلی پٹی پر تیل کے اخراج سے مبارک ولیج کے قریب پائی جانے والی آبی حیات کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ […]

books.jpg

درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ

پیپر ملز مافیا کی اجارہ داری توڑنے کے لئے سرکاری سکولوں کے لئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں تیسری جماعت کا اردو قاعدہ کے نمونہ جات حاصل کر لئے گئے۔ چین سے 80 گرام وزن کے کاغذ پر درسی کتب کا ریٹ 100 فیصد کم ملا […]

imran.jpg

ترقیاتی منصوبے، وفاق صوبوں سے مل کر کام کرے گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے سابق قبائلی اضلاع کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں […]

Paf-Planes_03.jpg

جنگی طیاروں کی موٹروے پر لینڈنگ اور ٹیک آف

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کو موٹروے پر لینڈ کرنے اور ٹیک آف کرنے کی وجہ سے شیخوپورہ سے کالا شاہ کاکو تک ایم ٹو موٹروے بند کردی گئی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےپیر کو موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کاکامیاب […]

whale.jpg

مردہ وہیل کے پیٹ سے 40کلو پلاسٹک برآمد

فلپائن میں بھوک کی وجہ سےہلاک ہونے والی وہیل مچھلی کے پیٹ سے 40 کلو پلاسٹک نکلی ہے، رضاکاروں نے اسے اپنی نوعیت کا بدترین کیس قراردیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہی گیری کے سرکاری ادارے کا کہنا تھا کہ چونچ والی وہیل ہفتے کو فلپائن کے جنوبی صوبے کومپوسٹیلا ویلی میں ایک دن […]

priyanka.jpg

پریانکا سے یونیسیف خیرسگالی اعزاز واپس لیا جائیگا؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پریانکا چوپڑا سمیت متعدد بالی وڈفنکاروں نے بھارتی جارحانہ رویے کو فروغ دیا۔ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بھارتی طیاروں کی دراندازی کوقابل فخر قرار دیتے ہوئے جنگ کو ترجیح دینے کا تاثر دیا تھا۔ پریانکا کے اس پیغام پر ٹوئٹر صارفین […]

eggboy.jpg

آسٹریلوی نوجوان امدادی رقم شہداء کے لواحقین کو دیگا

مسلمانوں کے خلاف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ امدادی رقم نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ نے نیوزی لینڈ مساجد میں نسل پرست سفید […]

shane-watson.jpg

امام الحق کی شین واٹسن سے معافی

پشاور زلمی کےاوپنرامام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن سے تلخ کلامی پرمعافی مانگ لی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین شین واٹسن کے رن آؤٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے امام الحق […]