کرسٹیانورونالڈو گنجوں کو بال دیں گے

ronaldo.jpg

فٹ بال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے بعد اب کاروبار میں قدم رکھ دیا، اب وہ گنج پن کے شکار لوگوں کا ٹرانسپلانٹ کریں گے۔

رونالڈو نے انسپاریا گروپ کے ساتھ 50 فیصد شراکت دار بنتے ہوئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کھول لیا ہے۔

گنج پن کو یورپ سمیت دنیا بھر کا ہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے رونالڈو کا کہنا ہے کہ ہم بالوں سے محروم لوگوں کی شخصیت کو بہتر بنائیں گے۔

رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ اپنی شخصیت کو پرکشش بنانا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے، میں اس کی واضح مثال ہوں،لہٰذا جب مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں بتایا گیا تو مجھے یہ بہت منفرد لگا اسی لئے میں فوری ہاں کردی۔

فٹ بال اسٹار کااس پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم اس سے اطالوی لوگوں اور ملک کی اکانومی کو بہتر بنانے میں مدد کرسکیں گے۔

انسپاریا گروپ پرتگال میں 10 کلینک میں 35ہزار سے زائد ہیئر ٹرانسپلانٹ کرچکا ہے،ٹرانسپلانٹ کے عمل پر 4 سے 7 ہزار یورو خرچ آتا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top