کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر

karachi.jpg

دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی، فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

برطانوی مالی جریدے ’دی اکانامسٹ‘ کےمطابق کراچی میں اشیاء کے سستے ہونے میں بہتری آئی ہے۔

عالمی جریدے نے مجموعی طور پر دنیا بھر کے 133 شہروں کا ایک دوسرے سے روز مرہ کی زندگی کے اخراجات، غذائیت، ایندھن اور فیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اخراجات کا موازنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں کراچی میں روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور یوں پاکستان کا سب سے بڑا شہر دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں 6 نمبر پر آگیا۔

گزشتہ برس اسی فہرست میں کراچی کا نمبر ساتواں تھا، اسی فہرست میں بھارت کے تین شہر شامل ہیں،بھارت وہ پہلا ملک ہے جس کے تین شہر سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوئے۔

سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر باالترتیب 2 شہر ہیں۔

فہرست کے مطابق بھارت کا شہر نئی دہلی آٹھویں، چنئی اور بیونس آئرس مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر ہے، کراچی اور نائیجیریا کا لاگوس چھٹے، بنگلور پانچویں، قازقستان کا الماتےچوتھے، ازبکستان کا تاشقندتیسرے، شام کا دمشق دوسرے اور وینزویلا کا کراکس پہلے نمبر پر ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top