گرمی کا پارہ 34 ڈگری کو چھو گیا

weather.jpg

کراچی میں گرمی بتدریج بڑھ رہی ہے پیر کو درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا، پیر کی دوپہر گرمی کا پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید اضافے سے پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں ، جس کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد اور شام کو 17 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کا مطلع صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top