ترقیاتی منصوبے، وفاق صوبوں سے مل کر کام کرے گا

imran.jpg

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے سابق قبائلی اضلاع کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع کیا جا رہا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے کیونکہ حکومت کا قبائلی اضلاع کے لیے آئندہ دس سال کے دوران 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا پلان ہے۔

دریں اثناء عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل خصوصاً ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ جہاں آبادی سے متعلقہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے وہاں مسلسل گھٹتے ہوئے گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے‘ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکرکام کریگی۔

انہوں نے یہ بات پیر کو گرین لائن منصوبے سمیت کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں گرین لائن منصوبے پر پیشرفت اور اس کی فعالیت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ کراچی پیکیج کے تحت دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top