جنگی طیاروں کی موٹروے پر لینڈنگ اور ٹیک آف

Paf-Planes_03.jpg

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کو موٹروے پر لینڈ کرنے اور ٹیک آف کرنے کی وجہ سے شیخوپورہ سے کالا شاہ کاکو تک ایم ٹو موٹروے بند کردی گئی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےپیر کو موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کاکامیاب مظاہرہ کیا۔

لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات، مراد سعیدکے علاوہ سینئر ملٹری افسران اور اعلیٰ سول عہدیداران بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کو موٹروے پر اتارنے اور ٹیک آف کرنے کیلئے مشقیں کرائی جارہی ہیں جس کا مقصد ہے کہ پاکستان کے ائر بیسز پر حملوں کی صورت میں جنگی طیاروں کیلئے موٹروے کو استعمال کرنا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top