پریانکا سے یونیسیف خیرسگالی اعزاز واپس لیا جائیگا؟

priyanka.jpg

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پریانکا چوپڑا سمیت متعدد بالی وڈفنکاروں نے بھارتی جارحانہ رویے کو فروغ دیا۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بھارتی طیاروں کی دراندازی کوقابل فخر قرار دیتے ہوئے جنگ کو ترجیح دینے کا تاثر دیا تھا۔

پریانکا کے اس پیغام پر ٹوئٹر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ خیرسگالی سفیر کی حیثیت سے آپ کو دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کا پیغام دینا چاہیے نہ کے جنگی جذبات کو فروغ دیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا کے اس عمل کو پر انہیں منافق بھی قرار دیا۔

امریکی ویب سائٹ ’ٹی ایم زی‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے خلاف آن لائن درخواست دائر کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ صرف تباہی اور موت تک ہی پہنچا سکتی ہے‘۔

پریانکا کو نہ صرف پاکستانی ٹوئٹر صارفین بلکہ امن کے خواہاں غیر ملکی صارف بھی یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کے اعزاز سے برخاست کرنے کی آن لائن درخواست دائر کر رہے ہیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top