امام الحق کی شین واٹسن سے معافی

shane-watson.jpg

پشاور زلمی کےاوپنرامام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن سے تلخ کلامی پرمعافی مانگ لی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین شین واٹسن کے رن آؤٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے امام الحق اُن سے الجھ پڑے تھے اور اُنہیں باہر جانے کا اشارہ کیا تھا، اس دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

شین واٹسن سے الجھنےاور اُن کے ساتھ بدسلوکی پر کرکٹ شائقین نے امام الحق کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا تھا۔

بعد زاں امام الحق نےاپنے اس رویہ پر شین واٹسن سے معافی مانگ لی، ٹوئٹرپیغام میں امام الحق نے واقعے کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا، کرکٹر نے اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔

امام الحق نے فائنل اور پی ایس ایل کے انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے انجوائے کیا جائے۔

پشاور زلمی کے بیٹسمین نے پی ایس ایل ٹرافی اور کئی ایوارڈ جیتنے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو مبارکباد دی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top