پی ایس ایل ٹیم کا اعلان، ڈیولیئرز کپتان

AB-de-Villiers-VC.jpg

پاکستان سپر لیگ نے 2019ء کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، لاہور قلندرز کے اے بی ڈیولیئر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم کا انتخاب سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرز مدثر نذر، رمیز راجہ اورنیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈینی موریسن پر مشتمل آزاد پینل نے کیا ۔

ڈیولیئرز نے ایونٹ میں صرف سات میچز کھیلے تاہم انہوں نے شائقین کرکٹ کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے خوب محظوظ کیا۔

ڈیولیئرز نے 54اعشاریہ 5 کی اوسط سے مجموعی طور پر 218رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 129رہا۔

پینل کے سربراہ مدثر نذر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کلاس ایونٹ میں بہت سے کھلاڑیوں نے میچ وننگ پرفارمنس دی، اس لئے کھلاڑیوں کا انتخاب ایک مشکل ٹاسک تھا۔

مدثر نذر نے بتایا کہ بحیثیت پینل ممبرز ہم نے فیصلہ کیا کہ ایسا کمبی نیشن تشکیل دیں جو دنیا کے کسی بھی فرنچائز کو کسی بھی کنڈیشن میں شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ڈیولیئرز کی قیادت میں 12رکنی ٹیم کچھ اس طرح ہےـ:
پشاور زلمی کے کامران اکمل، کائرون پولارڈ، حسن علی اور وہاب ریاض، کراچی کنگز کے بابر اعظم کولن انگرام اور عمر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف اور آصف علی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے صرف شین واٹسن۔

حیرت انگیز طور پر ایونٹ کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور رنر اپ ٹیم کے کپتان ڈیرین سیمی پی ایس ایل ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top