مودی نے اپنا نام تبدیل کرلیا

modi.jpg

وزیراعظم نریندرا مودی نےلوک سبھا انتخابات سے قبل بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کےلئے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرکے ’چوکیدار نریندرا مودی‘ رکھ لیا ہے۔

بھارتی عوام آئندہ کا لو سبھا انتخابات میں اپنے نمائندے منتخب کرنے جارہے ہیں لیکن اس ساری صورتحال میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران جھوٹے دعوے اور پھر پاکستان ایئرفورس کی جانب سے بھارتی طیارہ گرائے جانے اور پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری جیسے واقعات نے بی جے پی کو عوام میں غیر مقبول بنا دیا ہے۔

حکمراں جماعت نے بھارتی آرمی کی بڑی بڑی تصاویر جلسہ گاہوں میں آویزاں کیں تو الیکشن کمیشن نے سابق فوجی افسران کی درخواست پر سیاسی جماعتوں کو فوجیوں کے نام، تصاویر اور جنگی ترانوں کے استعمال سے روک دیا۔

جس کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی نے ’چوکیدار‘ یعنی سپاہی کا نام استعمال کرنا شروع کردیا ہے، وزیراعظم مودی نے بھی ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ کا نام ’ چوکیدار نریندرا مودی‘ رکھ لیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کاسامنا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top