غیرملکی ٹیموں کی جلد پاکستان آمد کا اشارہ

dave-richardson.jpg

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے جلد غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا اشارہ دے دیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے خطرناک ترین دور سے نکل چکا ہے۔

اتوار کی شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےڈیو رچرڈسن پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رچرڈسن نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک تمام ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ ایک دوسرے سے کھیلنے کے پابند ہیں، اسی معاہدے پربھارت نے بھی دستخط کیے ہیںلہٰذا وہ بھی ٹیم قوانین کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان سے کھیلنے کی پابند ہے تاہم دوطرفہ سیریز کا فیصلہ دونوں بورڈز کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب غیر ملکی کرکٹرز یہاں آنے سے اجتناب برتتے تھے،پاکستان نے بہادری کے ساتھ سنگین حالات کا مقابلہ کیا ہے، جو کچھ نیوزی لینڈ میں ہوا پاکستان میں ایسا ہی ہوتا تھا، یہ ملک ایسے حالات سے نمٹنے کے حوالے سے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی واپسی کے لئے بہت کوششیں کیں، آئی سی سی ان تمام معاملات پر پی سی بی کے ساتھ ہے، پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے سیکورٹی سے متعلق تاثر غلط ثابت ہوگیا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top