سانحہ کرائسٹ چرچ: قومی پرچم سرنگوں

half-mast.jpg

کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں پاکستانیوں سمیت مسلمانوں کے جانی نقصان پرملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے، اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں انتہا پسند سفید فام عیسائی دہشت گرد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سانحے پر ملک بھر میں سرکاری طر پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔

ملک بھر میں یوم سوگ سرکاری، نیم سرکاری اور دیگر اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے، جبکہ بعض شہروں میں عدالتی کارروائیاں بھی معطل ہیں۔

دوسری جانب مذہبی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top