پاکستانی شہریت کا حصول بھارتی سب سے آگے

Pakistani-nationality_L.jpg

گزشتہ 10برسوں کے دوران پاکستان کی شہریت لینے والے غیر ملکیوں میں بھارتی شہری سب سے زیادہ ہیں۔ پاکستان نے اس دس سالہ مدت میں مجموعی طور پر 635 غیرملکیوں کوشہریت دی ۔

ان میں پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے 461 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔

پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں میں 43 باشندوں کےساتھ افغانستان دوسرےجبکہ 22 باشندوں کے ساتھ سری لنکا تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

پاکستان کے دوست ملک چین کے صرف 4باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا ،آزربائیجان ، کمبوڈیا ، عرا ق ، اٹلی ، میانمار ، نیپال ، صومالیہ ، سنگا پور ، ترکی ، شام ،ازبکستان ، کویت، کینیا اور دیگرممالک کے باشندوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top