دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانی شہید

Pakistani.jpg

نیوزی لینڈ کے حکام نے جمعہ کو مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق ان پاکستانیوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شامل ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق ان ناموں کا اعلان نیوزی لینڈ حکام نے کیا جبکہ مزید 3پاکستانی ابھی لاپتہ ہیں جن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ وزٹ ویزہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کا رابطہ نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین درخواست نمبر و پاسپورٹ کی اسکین کاپی اعزاری قونصل جنرل معین فُودا کو ای میل یا واٹس ایپ کرسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چارافراد کے لواحقین نے میتیں پاکستان لانے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ دو کے لواحقین نیوزی لینڈ میں ہی تدفین چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ کے مطابق کرائسٹ چرچ کے اسپتال میں زیرعلاج ایک پاکستانی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 3 لاپتہ پاکستانیوں کی شاخت کیلئے ڈی این اے کیا جائے گا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top