پاکستان میں انگریزی فلموں کی ریلیز میں مشکلات

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے فلمی کاروبار سے جڑے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک جانب نیا سال شروع ہوئے ڈھائی ماہ ہوچکے ہیں اس کے باوجود کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوئی جبکہ پاکستانی سنیماہالز بھارتی فلموں سے دور ہوگئے ہیں جس کے سبب انہیں سخت مالی خسارے کا سامنا ہے ۔

مرے پر سو درے ۔۔۔اب ملک میں کچھ انگریزی یا ہالی ووڈ فلموں کی نمائش بھی رک ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال فلم ’کیپٹن مارویل ‘ اور فلم’ایوینجر: اینڈ گیم‘ ہے جو اسی ماہ ریلیز ہونا تھیں۔

فلم ’کیپٹن مارویل‘ کی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے موجودہ سربراہ مہیش سمت ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ’کپپٹن مارویل‘ کی پاکستان اور بھارت سمیت پورے جنوبی ایشیا میں ڈسٹری بیوشن اسی کمپنی کے ذمے تھی مگر دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد اور تعلقات میں تناؤ کے سبب انہوں نے فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق نہیں دیئے۔ یہی وجہ ہے کہ ’کیپٹن مارویل‘ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوسکے گی۔

فلم ریلیز سے پہلے ہی خواتین کے حقوق سمیت کئی حوالوں سے دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین بڑے پیمانے پر فلم کی ریلیز کی منتظر ہیں۔

کیپٹن مارویل، پہلی مارویل فلم ہے جس میں خاتون کےکردار کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ یہ کردار بیری لارسن نے اداکیا ہے ۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ ایک اور فلم ’ایوینجرز : اینڈ گیم ‘ کی ریلیز کے مواقع بہت کم ہیں۔

پاکستانی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ’آئی میکس پاکستان ‘ نے پہلے ہی اس حوالے سے ایک معذرت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ادارے ’ڈیزنی انڈیا‘ نے پاکستان کو فلم کی ریلیز کے حقوق دینے سے صاف انکار کردیا ہے ۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top