بنگلا دیشی ٹیم کا دورہ منسوخ

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کاجاری دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے ،فائرنگ کے وقت بنگلادیشی کھلاڑی بھی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے وہاں آئے تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورے کی منسوخی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا ہے۔

نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مسجد نور اور مسجد لنٹن میں فائرنگ کے واقعے میں کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top