نیوزی لینڈ : مساجد میں فائرنگ،49 جاں بحق

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے، دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے، حملے کے وقت بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑی بھی وہاں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

حملہ آور شخص کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جو فوجی وردی میں ملبوس تھا۔

واقعے کے بعد کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالی گئی ہیں ، جبکہ نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دوررہنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قراردیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس واقعے میں محفوظ رہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top