فیس بک کا پرائیویسی برقرار رکھنے کیلئے بڑا اعلان

FB.jpg

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے میسیجنگ سروس کو قابل بھروسہ اور پرائیوسی کے مروجہ اصولوں کو برقرار رکھنے کے انقلابی اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔

زکر برگ نے اپنے حالیہ بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ میسیجنگ سروس کو ایسے ڈھنگ میں ڈھالا جا رہا ہے جہاں صارفین کو نجی گفتگو کے دوران پرائیوسی کا پختہ یقین ہوگا اور وہ جانتے ہوں گے کہ ان کے پیغامات نا صرف سیف ہیں بلکہ ایک خاص مدت بعد پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

مارک زکر برگ نے مزید کہا کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی میسیجنگ سروس کو خود سروس فراہم کرنے والے والا یا کوئی تیسرا فریق نہیں پڑھ سکے گا اور صارفین اپنے پیغامات کو ایک خود کار نظام کے تحت اپنی مرضی کے وقت پر ڈیلیٹ کرواسکیں گے۔

فیس بک کے مالک اس حوالے سے جو اقدامات اُٹھا رہے ہیں اُن میں سیکور چیٹس ، کسی تیسرے فریق کا چیٹنگ نہ پڑھ پانا، پیغامات خاص مدت بعد خود بخود حذف ہوجانا اور ڈیٹا کی حفاظت شامل ہے۔

فیس بک یہ اقدامات حالیہ تنقید کے بعد اُٹھا رہا ہے جس میں صارفین کا ڈیٹا اور چیٹنگز لیک ہونے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top