احد رضا میراورسجل علی بہترین جوڑی ۔۔؟

Aanghan.jpg

پاکستان ٹی ویفنکار احد رضا میر اور سجل علی ’بہترین جوڑی‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔یہ نامزدگی غیر ملکی ویب سائٹ’ بز ایشیا‘ کی جانب سے آن لائن ایوارڈ 2019کے لئے کی ہے ۔

یہ ایوارڈ ایسے فنکاروں کے لئے ہے جو اپنے غیرمعمولی کام کی بدولت اور صلاحیت کی بدولت ایشیا بھر میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

زیادہ تربھارتی اداکار، اداکاراؤں اور ڈراموں کو مختلف کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا ہے جبکہپاکستان کے مقبول ڈرامے ’آنگن‘ سے اپنی ایک الگ پہچان بنانے والے احد رضا میراورسجل علی کی جوڑی کوبھی نامزدگی دی گئی ہے ۔

اس جوڑی کو’آنگن‘ کی بہترین جوڑی کے طور پر ہی نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ بھارتی ٹی وی کے ناموراداکاروں ہرشد چوپڑا اور جینیفر ونگٹ، نکل اور سُربھی سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ہوگا۔

احد اورسجل کے علاوہ بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں عاطف اسلم کو بھی مختلف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔

ایوارڈ کا حتمی اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top