فٹ بال اسٹار کارلیس پیول کراچی آئیں گے

carlas3.jpg

پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے اسپین فٹ بال ٹیم اور مشہور کلب بارسلونا کے لیجنڈری فٹ بالر کارلیس پیول16 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ورلڈ سوکر اسٹارز 2019کے ٹکٹوں کی فروخت کا افتتاح کریں گے۔

اپنےمختصر ویڈیو پیغام میں کارلیس پیول کا کہنا ہے کہ ’’میں کارلوس پیول ہوں، میں پاکستان آرہا ہوں‘

ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کارلوس پیول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی، میں آپ سب کو دیکھنے کا منتظر ہوں اور میں پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے واقعی پرجوش ہوں‘

ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او احمر کنور کا کہنا ہے کہ ‘ایف سی بارسلونا کے عظیم دفاعی کھلاڑی کا پاکستان آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہمیں فخر ہے کہ وہ عہدیدار کے طور پر ورلڈ سوکر اسٹارز ٹور کا افتتاح کریں گےجو 27 اپریل کو کراچی اور 28 اپریل کو لاہور میں ہوگا‘

ٹچ اسکائی گروپ کے رابرٹ ہیڈ کا کہنا ہے کہ کارلیس کا پاکستان میں آنا بڑی کامیابی ہے، میں جانتا ہوں اُنہیں بارسلونا میں بہت پسند کیا جاتا ہے،وہ میسی،انیسٹا اور زاوی کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔

کارلیس پیول کراچی میں ڈولمین مال میں اپنے مداحوں سے ملیں گے اور اپنے دستخط شدہ ورچوئل ریئلٹی ہیٹ سیٹس کا خصوصی ایڈیشن ریلیز کریں گے۔

کارلیس پیول عملی طور پر فٹ بال سے ریٹائر ہوچکے ہیں، وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران اسپینکے کلب بارسلونا کے ساتھ جڑے رہے۔ ان کا شمار اس دور کے بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں کیا جاتا تھا جبکہ اُن کے ساتھ کھلاڑی کارلوس کے شاندار کھیل اور عزم کی وجہ انہیں ’چٹان‘ کہتے تھے۔

واضح رہے کہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت برازیل کے ریکارڈو کاکا ارو پرتگال کے لوئس فیگواور فرانس کے نیکولس اینلکا بھی پاکستان آچکے ہیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top