​ٹی 20 رینکنگ میں افغانستان سب سے آگے

WhatsApp-Image-2019-03-01-at-3.12.37-PM.jpeg

افغان کرکٹرز راشد خان، حضرت اللہ زازئی اور محمد نبی نے ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے نہ صرف ٹیم کو فتوحات دلائیں بلکہ خود کو دنیا کے دس بہترین بولر، بیٹسمین اور آل راؤنڈر کی فہرست میں بھی شامل کرالیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں افغانستان کے اسپن بولر راشد خان دنیا کے نمبر ون بولر برقرار پائے ہیں، انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر اپنی جگہ مستحکم کی۔

اسی طرح پچھلے میچ میںافغان بیٹسمین حضرت اللہ زازئی نے ریکارڑ توڑ 162 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جو ٹی 20 کی تاریخ کا دوسرا سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔ اس اننگز کی بدولت وہ 31 درجہ بہتری کے بعد رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈر محمد نبی نے آئرلینڈ کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 181 کے اسٹرائیک ریٹ سے147رنز بنائے اور سات اعشاریہ تین کے اکانومی ریٹ سے دو وکٹیں بھی لیں جس کے نتیجے میں وہ آل راؤنڈر کی فہرست میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ انہوں نے 56 اور 113 رنز کی اننگز کھیل کراپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف سیریز جتوائی اور خود بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے، آسٹریلیا کے آرون فنچ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے، ویسٹ انڈیز کے ایونس لوئیس ایک درجہ کم ہوکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے لوکیش راہول نے اپنی پوزیشن بہتر کی ہے ، وہ چار درجہ بہترکرکے چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 31 درجہ بہتری کے بعد ساتویں، آسٹریلیا کے آرسی شارٹ اپنی پوزیشن آٹھ درجہ بہتر بناکر آٹھویں،پاکستان کے فخرزمان نے نویں اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز دسویں نمبر پر ہیں۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے شاداب خان ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے ، پاکستان ہی کے عماد وسیم نے بھی اپنی پوزیشن ایک درجہ بہتر بنائی ہے اور اب وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 2 درجہ تنزلی کے بعد چوتھے، انگلینڈ کے عادل راشد پانچویں، آسٹریلیا کے آدم زامپا چھٹے، بنگلادیش کے شکیب الحسن ساتویں، نیوزی لینڈ کے اش سودھی آٹھویں، پاکستان کے فہیم اشرف نویں اور نیوزی لینڈ کے سینٹنر دسویں نمبر پر ہیں۔

نئی رینکنگ میں ٹاپ فائیو آل راؤنڈرز کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، بنگلادیش کے محمود اللہ چوتھے اور اسکاٹ لینڈ کے بیرنگٹن بدستور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہےجبکہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے ، جنوبی افریقا چوتھے، انگلینڈپانچویں، نیوزی لینڈ، چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلادیش دسویں نمبر پر ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top