نیکون کا نیا مِرر لیس کیمرہ زیڈ 6 متعارف

نیکون نے نیا ڈی ایس ایل آر کیمرہ زیڈ 6 لانچ کردیا ہے جس کی بدولت ویڈیو گرافی کی جدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ لانچ کےموقع پرکراچی کے ایک ہوٹل میں پروقار تقریب بھی ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر کیمٹرانکس / نیکون پاکستان نوریز ناصر نے بتایا کہ زیڈ 6 اپنی خصوصیات کے ساتھ ساتھ خاص طور پر وی لاگرز اور فلم میکرز کے لئے تیار کیا گیا ہےجبکہ یہ اپنے بعض غیر معمولی عوامل اور خصوصیات کی وجہ سے پراڈکٹ ویڈیو کے لئے بھی نہایت موزوں ہے۔

ریجنل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نیکون مڈل ایسٹ فردان عارف نے زیڈ 6 کے فیچرز کی تفصیلات کے دوران کہا کہ ’ نیکون ڈیجیٹل دنیا میں مسلسل نئی مصنوعات کے ذریعے ویڈیو گرافی اور فوٹوگرافی کے معیار کو بتدریج بلند کرتا آیا ہے ۔اس کا نصب العین ہی اپنے کسٹمرز کو بہتر سے بہتر پراڈکٹس فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں بین االاقوامی فوٹوگرافی کے ماہر پال اگارو شیریدیس بھی موجود تھے جنھوں نے زیڈ 6 کے حوالے سے اپنے تجربات سے شرکا کو آگاہ کیا جبکہ پاکستان کے نامور فوٹوگرافر ٹپو جویری بھی تقریب میں شامل تھے جنہوں نے زیڈ 6 کی خصوصیات کوخوب سراہا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمٹرانکس نیکون سید زبیر قطب نے ’نیکون پریمیم ممبر‘ کے نام سے شرو ع کی جانے والی ممبر شپ مہم سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کسٹمرز کو ایک شاندار اور منفرد موقع فراہم کر رہے ہیں جس کے تحت ہر ایک زیڈ 6 کی خریداری پر ممبر شپ کارڈ دیا جائے گا جس کے ذریعے فوٹو گرافی سے متعلق مفت تعلیمی سیشنز، غیر معمولی اہمیت اور مناظر کے حامل مقامات کے دورے اور اسی طرح کے دیگر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top