’گرین بک ‘بہترین فلم کا ’آسکرایواڈر‘ جیتنے میں کامیاب

oscar02.jpg

91 ویں اکیڈمی ایوارڈزـآسکرز ‘کی تقریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب 39 سال بعد پہلی مرتبہ بغیر میزبان کے امریکی شہر لاس اینجلس میں انجام پائی ۔ تقریب میں ’گرین بک ‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔

’بیسٹ فلم‘ کے علاوہ’ بہترین غیر ملکی زبان‘، بہترین دستاویزی فلم اور’ بہترین اینی میٹڈفلم‘ کی کیٹیگریز میں ایوارڈ پانے والی فلموں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے لئے بالترتیب فلم’روما‘ ، ’فری سولو‘ اور’ اسپائی ڈرمین ان ٹودی اسپائیڈرورس‘ کو چنا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ ایوارڈزجیتے والی فلموں کے طور پر ’بوہیمیئن ریپسوڈی‘،’ روما‘،’ بلیک پینتھر‘اور’گرین بک‘ رہیں۔

’رامی ملک’کو بہترین اداکاراور’اُولیویا کول مین‘ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈدیا گیا۔ بہترین معاون اداکارہ” ریجیناکنگ” جبکہ بہترین معاون اداکار”ماہرشالا علی” قرارپائے۔

امریکی سنگر ’لیڈی گاگا‘ کو ان کی پہلی فلم ’اے اسٹار از بورنـ‘ کے گانے’ شیلو‘پر’ بیسٹ اوریجنل سانگ ‘کا ایوارڈ ملا۔

تقریب اور اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر جہاں درجنوں ہالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی وہیں سال 2018 کے دوران اس دنیا سے چلے جانے والے اداروں ، فنکاروں اور فلم سازوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کو سن 1989 کے بعد پہلی مرتبہ بغیر ہوسٹ پیش کیا گیا ۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top