ریلوے ٹریکنگ ایپ تیار

کراچی یونیورسٹی کے ٹیکنالوجی پارک اور انکیوبیشن سینٹر کے تحت کام کرنے والی آئی ٹی فرم نے ’ پاک ریل لائیو‘ نامی ایپ بنائی ہے جس کے تحت پاکستان میں کسی بھی جگہ دوڑتی ہوئی ریل کا مقام درستی کے ساتھ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

ریلوے ٹریکنگ سسٹم پر مبنی موبائل ایپلی کیشن ایک فری ایپ ہے جسے عوام مفت میں ڈاؤن لوڈ کرکے ٹرینوں کی آمدورفت پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

اس طرح لوگ اپنے عزیزوں کے سفر پر نظر رکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹرین کی لوکیشن اور رفتار کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

ایپ سے جڑا الگورتھم ٹرین کی رفتار اور منزلوں پر پہنچنے کی اطلاع دیتا ہے۔

آئی سی سی بی ایس کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 12 فروری کو اس ایپ کا باضابطہ افتتاح کرچکے ہیں۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

اس ایپ کی بدولت ٹرین کی آمدورفت کے شیڈول، اگلے اسٹیشن تک ریل کے پہنچنے کا وقت اور دیگر نوٹی فکیشن معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

یہ ایپ ’مینگو ٹیک‘ کمپنی نے تیار کی ہے جسے آئی سی سی بی ایس کے زیر انتظام ٹیکنالوجی پارک کی معاونت حاصل رہی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top