یوٹیوب پر ممنوعہ مواد کا انکشاف، پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت

You-tube.jpg

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ پر موجود فحش ویڈیوز پر مبنی مواد کی موجودگی کی اطلاعات پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کی نظرسے اس قسم کا مواد گزرے تو پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر اس کی باقائدہ شکایت درج کرائیں تا کہ کارروائی کی جاسکے۔

دنیا کی نامور و معروف اداروں بشمول ، نیسلے، ایپک، میکڈونلڈ، سمیت دیگر بڑے تجارتی اداروں نے یو ٹیوب سے اپنے اشتہارات ہٹا دئے ہیں۔

انکشاف کیے جانے کے بعد یورپ اور امریکا سمیت کئی ممالک میں یوٹیوب کے خلاف تہلکہ مچ گیا اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عوام کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے یوٹیوب کو اربوں روپے کے اشتہارات دینا فوری طور پر بند کردئیے۔

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق توہین رسالت ، فحش مواد اور چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق قوانین واضح ہیں لہٰذا اس سلسلے میں تاخیرنہ کی جائے ۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top