شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کا معاملہ الجھ گیا

بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان کو دہلی کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ الجھ گیا ہے ۔

دہلی میں واقع ’جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی‘ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو سینما اور ثقافت کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا چاہتی تھی لیکن وہ متعلقہ اداروں سے یہ درخواست کرکے الجھن کا شکار ہوگئی ہے۔

وزارت برائے انسانی وسائل اور ترقی(ایچ آر ڈی) نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی درخواست پر پہلے تو یہ کہا کہ شاہ رخ خان کو پہلے بھی ایک اور یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے چکی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو سن2016 میں ’مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جاچکی ہے۔

ایچ آر ڈی کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کو دوبارہ ایک ہی قسم کی دو ڈگریاں دینا درست نہیں ۔نا ہی ایک ہی ڈگری کئی بار دینے کا کوئی اصول موجودہے۔

تاہم کچھ اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایسا کوئی اصول یا قانون موجود ہی نہیں جو ایک ہی شخص کو ایک سے زائد بار اعزازی ڈگری دینے سے روکتا یا منع کرتا ہو۔

وہیں کہ ایک سائنسدان ای این آر راؤ اور ایم ایس سوامی ناتھن کو کئی بار اعزازی ڈگری سے نوازا جاچکا ہے۔

شاہ رخ خان فلموں میں آنے سے پہلے ’جامعہ ملیہ اسلامیہ‘ کے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹرز ڈگری کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سن 1988سے 1990 تک یہیں تعلیم حاصل کی لیکن عین وقت پر کسی سبب وہ فائنل امتحان دینے سے رہ گئے تھے۔

یہ معاملہ پچھلے سال سے درمیان میں لٹکا ہوا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا اونٹ کس کرونٹ بیٹھے گایعنی شاہ رخ کو دوسری بار ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملتی بھی ہے یا نہیں


Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top