وہاب ریاض پی ایس ایل میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر

WahabRiaz.jpg

لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے وہاب ریاض کو 50 وکٹیں پوری کرنے کے لئے 2 وکٹیں درکار تھیں جو انہوں نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے ہی میچ میں ریلی روسوؤ اور کپتان سرفراز کو آؤٹ کرکے حاصل کرلیں۔

وہاب ریاض نے ریکارڈ تو بنادیالیکن اُن کی پرفارمنس ٹیم کے کسی کام نہ آسکی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کی ٹیم 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں اب تک مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے ہیں اوراُن کا اکانومی ریٹ 6 اعشاریہ 68 ہے۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ووکٹیں لینے والوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع 38 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز 32 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

اپریل 2008ء میں کیریئر کا آغاز کرنے والے وہاب ریاض 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 7 اعشاریہ 98 کے اکانومی ریٹ سے مجموعی طور پر 28 وکٹیں لے چکے ہیں، اُن کی بہترین بولنگ 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہے۔

وہاب ریاض 79 ایک روزہ میچوں میں 102 جبکہ 27 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top