پی ایس ایل،شائقین کیلئے خوشخبری

OnlineTicket.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔

پہلے مرحلے میں ابتدائی 4 میچز کے ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے اور شائقین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ میچز کے ٹکٹس کی قیمت بھی کم کردی گئی ہے۔

سیزن تھری میں پلے آف میچز کے جن انکلوژر کی قیمت ایک ہزار سے 8 ہزار تھی اب ان کی قیمت کم کرکے 500 سے 3 ہزار کردی گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت بھی کم کردی گئی ہے۔

رات 12 بجتے ہی ویب سائٹ پر ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے، ٹکٹس پروجیکٹ ہیڈ عدیل اظہر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے اس بار ویب سائیٹ کریش نہ ہو۔

پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 اور 10 مارچ کے جبکہ لاہور کے 9 اور 10 مارچ کو والے میچز کے ٹکٹس دستیاب ہوں گے، ان ٹکٹس کی قیمت 500 روپے، ایک ہزار، دو ہزار، ڈھائی ہزار اور 3 ہزار روپے ہے۔

پلے آف اور فائنل میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت 20 فروری سے شروع ہوگی۔ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 8 ہزار،4 ہزار، 2 ہزار اور 500 روپے رکھی گئی ہے۔

پہلی بار آن لائن ٹکٹس لینے والے خوش نصیبوں کیلئے ہوم ڈلیوری کی سہولت دی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 13 شہروں کی 60 مختلف ٹی سی ایس برانچز میں 25 فروری سے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top