خواتین پر نظر رکھنے والی متنازعہ ایپ پر تنقید

Saudi-App.jpg

 سعودی عرب میں ایک متنازعہ ایپ استعمال کی جارہی ہے جس کے ذریعے مرد سرپرست کی حیثیت سے اپنی بیویوں، بیٹیوں اور دیگر خواتین کی نگرانی اور ان کی نقل و حمل پر نظر رکھ سکیں گے اور یہ ایپ انہیں ملک سے باہر نکلنے سے بھی باز رکھ سکے گی۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اس ایپ کا نام ’ابشر‘ رکھا گیا ہے جسے سعودی عرب میں تیار کیا گیا ہے۔ آخری خبروں تک گوگل اور ایپل اسٹور پر یہ ایپ دستیاب تھی جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

 بعض حلقوں نے دونوں بڑے اداروں سے ایپ ہٹانے کا مطالبہ بھی کیاہے جس کی بدولت سعودی مرد خواتین کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب میں گھر کے سربراہ خواتین کے معمولات اور نقل وحمل پر اثرانداز ہوتے ہیں اور ابشر ایپ کے ذریعے کسی بھی مقام پر ان کی موجودگی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

 ایپ انسٹال کرنے کے بعد مرد یا گھر کا سربراہ زیرِ کفالت خاتون کو سفر کی اجازت دینے یا نہ دینے، کسی مقام پر جانے سے روکنے، کسٹم حکام کی مدد سے بیرونِ ملک جانے سے باز رکھنے کےاہل ہوں گے۔

 ایپ حقیقی وقت میں کام کرتی ہے اور اسے سعودی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔سعودی عرب میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے وابستہ حقوقِ نسواں پر کام کرنے والی دانا احمد نے کہا ہےکہ ’ ایپ کے ذریعے خواتین کی آزادی کو محدود کیا جارہا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی مرد خواتین کو کس طرح پابند رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس کی پشت پر سخت قوانین موجود ہیں۔

سعودی عرب کے قومی اطلاعاتی مرکز کی جانب سے تیارکردہ ایپ مفت میں دستیاب ہیں تاہم اس کے ڈاؤن لوڈ ہونے کے تعداد نہیں بتائی جارہی۔

 تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ یہ ایپ دس لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ سے آن لائن رقم کے لین دین اور بل وغیرہ بھرنے کا کام بھی ہوسکتا ہے اور ایپ کا تعارف بھی عین اسی طرح کرایا گیا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top