شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہو گیا

Shabana-Azmi.jpg

بالی ووڈ ایکٹریس شبانہ اعظمی جن کی رواں ماہ پاکستان آمد متوقع ہے وہ سوائن فلو کا شکار ہوکران دنوں اسپتال میں داخل ہیں۔ 

انہیں سردی زکام ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا لیکن ٹیسٹ کئے گئے تو پتہ چلا کہ انہیں سوائن فلو ہے ۔ 

شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ’بہت مشکل سے بلکہ زبردستی آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے ۔یہاں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ 

 شبانہ اعظمی کی اب تک ریلیز ہونے والی فلم ’ نرجا‘ ہے جبکہ ان کی پہلی فلم ’انکر‘ تھی جو 1973میں ریلیز ہوئی تھی اور جسے شیام بینیگل جیسے بڑے ڈائریکٹر نے تیار کیا تھا ۔

 فلم ’انکر ‘میں اداکاری کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھاجبکہ ’ارتھ‘،’کھنڈر‘ اور ’پار‘ جیسی فلموں کے لئے بھی انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازجا چکا ہے ۔

ارتھ، نشانت، انکر، اسپرش، منڈی، معصوم ان کی آرٹ اور سیمی کمرشل فلمیں ہیں جن میں انہوں نے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا اور اپنی ہم عصر فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑے رکھا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top