پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا

narine2.jpg

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپن آل راؤنڈر سنیل نارائن بنگلادیش پریمئر لیگ کے دوران انگلی کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

30سالہ سنیل نارائن اپنی میڈیکل ٹیم سے مشورے کے بعد فیصلہ کریں گے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ وہ بعد میں اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ امید ہے سنیل نارائن جتنا جلد ممکن ہوا ہمارے ساتھ ہوں گے کیونکہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہے۔

معین خان کے مطابق’پی ایس ایل کے آغاز سے قبل یہ ہمارے لئے بڑا جھٹکا ہے لیکن ہم اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کریں گے، اسکواڈ میں بہت سے اور میچ ونرز ہیں، ہماری خواہش ہے کہ سنیل نارائن جلد ریکوری کے بعد ٹیم میں شامل ہوں۔‘

اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سمرسیٹ کے لیگ اسپنر میکس والر کو طلب کرلیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ کا کہنا ہے کہ’ یقیناً سنیل نارائن جیسے بڑے کھلاڑی کا متبادل تو نہیں ہوسکتا لیکن ہم پراعتماد ہیں کہ والر ٹیم کے لئے سود مند ثابت ہوں گے۔‘

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 2019ء میں اپنی مہم کا آغاز 15فروری پچھلے سال فائنل کھیلنے والی ’پشاور زلمی‘ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top