اینجلو پریرا:ایک ہی میچ میں 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے بیٹسمین

angileo.jpg

ایک ٹیسٹ یا فرسٹ کلاس میچ میں دو سنچریاں تو بہت سے بیٹسمین بناچکے ہیں لیکن سری لنکا کے اینجلو پریرا ایک میچ میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نان ڈسکرپٹس کرکٹ کلب کے کپتان اینجلو پریرا نے سنہالیز اسپورٹس کلب کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 201 اور دوسری اننگز میں 231 رنز اسکور کیے۔

کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے صرف ایک کھلاڑی آرتھر فیگ نے 1938 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

انھوں نے انگلش کاؤنٹی کینٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایسیکس کے خلاف پہلی اننگز میں 244 اور دوسری اننگز میں 202 رنز بنائے تھے اور آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔

سری لنکا کے ڈومیسٹک سیزن میں 14 ڈبل سنچریاں بنائی جا چکی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹیں بنائی جا رہی ہیں۔

اس کے باوجود اینجلو پریرا کے ریکارڈ کی اہمیت کم نہیں کی جا سکتی۔

اینجلو پریرا سری لنکا کی جانب سے چار ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوینٹی کھیل چکے ہیں لیکن ابھی تک ٹیسٹ کیپ حاصل نہیں کر سکے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top