سپرلیگ کے کھلاڑیوں کے لئے ’پشاوری چپل‘ کے تحفے

Peshawari.jpg

کہتے ہیں کہ کسی کو ’جوتے ‘یا ’چپل ‘تحفے کے طورپر دیئے جائیں تو وہ برا مان جاتا ہے لیکن جناب جب بات ہو ’پشاوری چپل‘ کی تودل سے یہی آواز نکلتی ہے کہ’ ۔۔۔۔لے۔۔۔۔لے ۔۔۔لے۔۔۔‘

پاکستان کا بالائی صوبہ خیبر پختونخواہ اپنی مہمان نواز کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے ۔ تحفے دینا وہاں کی روایت اور مہمانوں کے لئے’دل قربان‘ کرنا وہاں کےلوگوں کی ادا ہے۔

ایسے میں پاکستان میں سپرلیگ کا میلہ سجے اور پشاور کے لوگ مہمانوں کی خدمت میں کچھ پیش نہ کریں ایسا ہوہی نہیں سکتا لہذا پشاور کےکچھ کاریگروں نے خصوصی چپل کھلاڑیوں کو تحفے میں دینے کیلئے تیار کرلی ہے۔

پی ایس ایل کھیلنے والے کئی نامور کھلاڑیوں کو دکانداروں نے مختلف ڈیزائن کی دیدہ زیب پشاوری چپل تحفے کے طور پر دی ہیں اور ان کیلئے مزید چپلوں کی تیاری بھی جاری ہے۔

ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنے والے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مالکان کو بھی دکانداروں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں پشاوری چپل کا تحفہ دی۔

کاریگر کہتے ہیں کہ وہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو تحفے میں دینے کے لئے مزید چپل بھی تیار کررہے ہیں۔

دکاندارکے مطابق ڈیرن سیمی کے پاؤں کا نمبر 14 ہے جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تحفے میں دی جانے والی چپل ہائی کرم لیدر کی بنی ہوئی ہیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top