شاہ رخ، دپیکا اورسوناکشی ’فلم فیئر ایوارڈ ز‘ لے اڑے

FilmFair.jpg

شاہ رخ خان، دپیکا پڈکون اور سوناکشی سنہا سب پر بازی لے گئے اور فلم فیئر ایوارڈز لے اڑے ۔

بالی ووڈ میں سجی ایک اور رنگا رنگ شام جس میں دیئے گئے’فلم فیئر اسٹائل اینڈ گلیمر ایوارڈ ز‘۔ موسٹ گلیمرس اسٹار کا ایوارڈ دپیکا پڈوکون و شاہ رُخ خان کو ملا اورسونم کپور ،شاہد کپور موسٹ اسٹائلش اسٹار قرار پائے۔

منفرد انداز اپنانے کا ایوارڈ سوناکشی سنہا کے نام رہا ۔

’ٹائم لیس بیوٹی ‘ کا ایوارڈ لوٹا کاجول نے جبکہ سری دیوں کی بیٹی جھانوی کپور اور یشان کھتر کو فیشن کی ابھرتی ستارہ کا اعزاز ملا۔

دلجیت دوسنجھ کواسٹائلش میوزیشن ، ریکھا سمیت ایوشمان کھرانہ اور وکی کوشال کو کو خصوصی ایوارڈ زدیئے گئے ۔

دوسری طرف ریکھا، دپیکا پڈوکون، ڈیانا پینٹی، کرشمہ کپور سمیت کئی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنے شاندار انداز میں جلوے بکھیرے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top