پشاور زلمی کا پشتو ترانہ بھی ’مارکیٹ ‘میں آگیا

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے پشاور زلمی ٹیم اپنا پشتو ترانہ بھی مارکیٹ میں لے آئی ہے۔ بدھ کو اس کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

ترانہ پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے جبکہ اسے لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔

ویڈیو میں صوبہ خیبر پختونخوا کا ثقافتی اور تاریخی پس منظر دکھایا گیا ہے۔ ترانے میں نوجوانوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی کردار ادا کریں۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ ترانہ پورے خیبرپختونخوا اور زلمی کے مداحوں کے دل کی آواز ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top