سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے ہوجائیں ہوشیار

Fawad-Chaudhary.jpg

سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے ہوشیار ہونے کے دن آگئے ، حکومت نے اگلے ہفتے سے ان کے خلاف کریک داؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے بدھ کو ایک تقریب میں کہا کہ اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،کسی کونفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کرنے کے لئے نظام بنالیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور فتوے دینے والے بعض افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ برصغیرمیں اسلام کی ترویج صوفیاکرام کے ذریعے ہوئی،شدت پسندی ایک حالیہ لہر تھی ،ہمارےلیےمسئلہ اس وقت پیش آیا جب ہم افغان تنازع میں پھنس گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں،ہماری برداشت اور حوصلے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ کسی اورپراپنی رائے مسلط کرنے سےمسائل جنم لیتے ہیں، دنیا بھرمیں ہرآزادی کی ایک حد ہے،اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ اس ہفتے بھی سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کےالزام میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top