پاکستانی ڈیم منصوبوں کے لئےفنڈز کا مسئلہ حل ہوگیا

Saudi-Prince.jpg

سعودی عرب دیامربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈر دے گا۔ اس حوالے سے تین دن بعد شروع ہونے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے ۔

پاکستانی میڈیا میں اطلاعات گردش میں ہیں کہ اتنا ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کے ساتھ بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔

وفاقی کابینہ میں سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری کل پیش کی جائے گی ۔

دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کیے جائیں گےجبکہ مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ، شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔

جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں گے، جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیںگے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top