شبانہ اعظمی،جاوید اخترکراچی آئیں گے

Shabana.jpg

بالی وڈ کے دولیجنڈزاورحقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے ہمسفرشبانہ اعظمی اورجاویداخترکراچی آئیں گے۔

شبانہ اعظمی اورجاوید اخترمشہورشاعراورشبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے کراچی آئیں گے۔

کراچی آرٹس کونسل میں کیفی اعظمی پرکانفرنس 23اور24فروری کوہوگی۔

آرٹس کونسل کے پبلک ریلشنزکے نمائندے کی جانب سے میڈیا کو بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ اور مصنف و قلمکار کوجلد ویزے جاری کردئیے جائیں گے۔

گزشتہ سال نومبرمیں شبانہ اعظمی اورجاوید اخترنے لاہورکا دورہ کیا تھا اورفیض میلے میں شرکت کی تھی۔

پاکستان میں پرجوش اورشاندارخیرمقدم سے متاثرشبانہ اعظمی اورجاوید اخترکا کہنا تھاکہ جس محبت اورعزت سے ہمارا استقبال کیا گیا وہ ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

شبانہ اعظمی شروع سے پاکستان اوربھارت کے درمیان تقافتی وفود کے تبادلوں کی حامی رہی ہیں۔

بقول شبانہ فلم ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے محبت اورامن کا پیغام عام کیا جاسکتا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top