پی ایس ایل فور کی ٹرافی کے رخ سے ’پردہ ہٹ گیا‘

PSL-Trophy.jpg

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کے رخ سے منگل کو ’پردہ ہٹ گیا‘ ۔ تقریب رونمائی دبئی میں ہوئی ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اور تمام فرنچائز مالکان نے تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب میں ’کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز‘ کے کپتان سرفراز احمد، ’پشاور زلمی ‘کے ڈیرن سیمی، ‘لاہور قلندرز‘ کے محمدحفیظ ، ’کراچی کنگز ‘کے عماد وسیم،’ ملتان سلطانز‘ کے شعیب ملک اور ’اسلام آباد یونائیٹڈ‘ کے کپتان محمد سمیع نے ٹرافی کے ساتھ دل بھر کر سیلفیز اتاریں۔

’پاکستان سپر لیگ‘ کی افتتاحی تقریب میں اب بس کچھ ہی گھنٹوں کی بات ہے جوجمعہ کی شام دبئی میں ہو گی اور اس کے بعدہوگا ’لاہور قلندرز‘ اور دفاعی چیمپئن ’اسلام آباد یونائیٹڈ‘ کے درمیان افتتاحی میچ ۔

بہرحال پی ایس ایل فور کی ٹرافی کیسی ہے آیئے اس ویڈیو میں اس کی ایک جھلک دیکھیں:

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top