آسکرایوارڈز کی تقریب،30 سال بعد بغیرمیزبان ہوگی

Oscars.jpg

ہالی وڈ کے مشہورزمانہ آسکرزایوارڈز کودیکھتے کئی نسلیں جوان ہوئی ہیں۔ہرسال آسکرایوارڈزکی تقریب سے قبل ہی آسکرز کے لئے چنی گئی فلموں،اداکاروں،اداکاراؤں اوراس سے جڑی چھوٹی سے چھوٹی بات کے چرچے شروع ہوجاتے ہیں۔

رواں سال بھی آسکرایوارڈزکامیلہ سجنے کوہے لیکن اس بارآسکرایوارڈزطویل عرصے بعد کچھ مختلف ہوں گے۔۔۔ایسی کیا بات ہے جوآسکرایوارڈز2019کوپچھلے سالوں سے مختلف بنائے گی ہم آپ کوبتاتے ہیں۔۔۔۔

امریکی نیٹ ورک اے بی سی نے جوآسکرایوارڈزکوبراہ راست نشرکرنے کے حقوق رکھتا ہے ، اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس مرتبہ آسکرایوارڈزکی تقریب بغیرکسی میزبان کے ہوگی جومسلسل تین گھنٹے جاری رہے گی۔

تیس سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آسکرایوارڈزکی تقریب بغیرمیزبان کے ہوگی۔

اے بی سی کے انٹرٹینمنٹ چیف کیری بروک نے آسکرپروڈیوسرزکے فیصلے کودانشمندانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آسکرایوارڈز سے متعلق غیریقینی آسکرزکوہیڈلائزکی زینت بنائے رکھتی ہے۔

آسکرایوارڈز2019میں جینفرلوپز،کرس ایونز،ڈینئیل کریگ اوردیگربہت سے ہالی وڈاسٹارزجگمگائیں گے تاہم مبصرین آسکرایوارڈز کی تقریب کی کامیابی سے متعلق یقین سے کچھ نہیں کہہ رہے۔

خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کےمطابق2018میں آسکرایواڈزدیکھنے والوں میں ریکارڈ کمی آئی تھی۔

سال2018میں26.5ملین ناظرین نے آسکرز ایوارڈز دیکھے ۔یہ تعداد2017کے مقابلے میں بیس فیصد کم تھی۔

اس بار یہ آسکرایوارڈز کی تقریب24فروری کوہوگی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top