پی ایس ایل، سب سے کم ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا

PSL-Tickets.jpg

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پاکستان میں ہونےوالے میچز کے لیے ٹکٹ کی سب سے کم قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔

ادھر پی ایس ایل کےموقع پرکراچی کو خوبصورت بنانے کےاحکامات دے دیئے گئے۔وزیربلدیات سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل کے لیے جشن کا ماحول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہوگی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھا گیا ہے ۔

یہ ٹکٹ ریٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ کا ہے ، لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے جبکہ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ ہوگی۔

لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو میچز ہوں گے ۔ کراچی کےمیچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top