عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ

Riya-ul-Hassan.jpg

لبنان کی وزیر داخلہ ریا الحسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ اس کے ساتھ ہی ریا الحسن کو عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ 2009 میں لبنان کی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے یہ انتہائی اہم ذمہ داری انہیں سونپی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ عہدہ ملنے کی خوشی ہے لیکن مجھے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ایک خاتون ایسے اہم عہدے کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نو منتخب وزیر داخلہ نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت فیوچر موومنٹ پارٹی کی رکن ہیں۔

ریا الحسن 30 رکنی کابینہ میں شامل 4 خواتین میں سے ایک ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ لبنانی کابینہ میں اتنی تعداد میں خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

ریا الحسن بحیثیت وزیر داخلہ مختلف سیکورٹی ایجنسیز کی انچارج ہوں گی اور ملکی صورتحال مستحکم رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی جو شام میں جاری جنگ اور عسکری گروہوں کی وجہ سے متاثر ہوگئی تھی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top