شریف خاندان کو معافی دلوانا غلطی تھی‘ سعد الحریری

Imran-Saee.jpg

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ’این آر او‘ دلانے والے لبنانی وزیرِ اعظم سعد رفیق الحریری نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جو بات سے زیادہ توجہ کا باعث بنی وہ ماضی کی اندرونی کہانی کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔

اس حوالے سے پاکستانی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد الحریری کو وزیر اعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کواین آر او کی بازگشت ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’سعدالحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کے کہا’ شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی ،انہوں نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی اور مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔‘

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top