گریمی 2019 کا اعلان، لیڈی گاگا کے نام تین ایوارڈز

Grammy-0.jpg

اکسٹھویں گریمی ایوارڈ کا اعلان ہوگیا، امریکی سنگر لیڈی گاگا نے بیک وقت تین تین ایوارڈ ز اپنے نام کرلئے ۔

میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز شمار ہونے والے ’گریمی ‘ کی تقریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاس اینجلس میںسجی۔

تقریب ہر بار کی طرح اس بار بھی رنگوں اور روشنیوں کے نور میں لپٹی ہوئی تھی۔اس پر سنگرز، ایکٹرز اور ایکٹریسز نے جو جلوے بکھیرے وہ یاد گار بن گئے ۔

اسٹیپلز سینٹرستاروں کی ’بھرمار‘ اور ان کے فیشن ایبل ،دلکش ملبوسات سے جھلملا اٹھاجبکہ اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں نے سارا سماں منور بنادیا۔

تقریب کی میزبان تھیں ایلیسیا کزجبکہ ایوارڈ کی پیشکش ’دی ریکارنگ اکیڈمی ‘کی طرف سے کی گئی ۔

’ دس از امریکہ ‘کو’ سانگ آف دی ائیر ‘قرار دیا گیا ۔

لیڈی گاگا کے گانے کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ان کے گانے ’وئیر ڈو یو تھنک یو آر گوئنگ‘ کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ۔

گاگا نے تین میں سے 2 ایوارڈز بریڈلی کوپر کے ساتھ فلم’ اے اسٹار از بورن ‘ کے گانے’شیلو ‘ کے لئے حاصل کئے۔

’بیسٹ ریپ پرفارمنس ‘،اینڈرسن کو ان کے گانے’ ببلن‘ کے لئے دیا گیا۔پیریل ولیمز سال کے بہترین پروڈیوسر قرار پائے۔کیسے مسگریوز کے البم’ گولڈن آور‘کو’البم آف دی ائیر‘ قرار دیا گیا۔

ڈوپا لیپا’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ قرار پائیں۔

’سانگ آف دی ائیر ‘ یعنی ’دس از امریکہ‘ کوگایا ہے ڈونالڈ گلوور نے اور اسے لکھا ہے چائلڈش گوبنگ نے۔ ’بیسٹ پاپ ووکل البم سوئٹنر‘ کا ایوارڈ ایریانا گرینڈلے ، لے اڑیں جبکہ ’بیسٹ ریپ سانگ گائیڈز پلان‘ کے لئے ڈریک کو ایوارڈدیا گیا ۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top