ّْدل دل پاکستان کے خالق نثارناسک چل بسے

پاکستان کے مشہورقومی نغمے دل دل پاکستان کے خالق اوراردوورپنجابی کے شاعرنثارناسک راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔تہترسالہ نثارناسک کچھ عرصے سے جزوی طورپربینائی سے محروم،ایمنیزیا کے مریض تھے۔

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ دل دل پاکستان جان جان پاکستان جس نے پاکستانی میوزک بینڈ وائٹل سائنز اوراس کے لیڈ سنگرجنیدجمشید کوشہرت کی بلندیوں پرپہنچایا اورجوپاکستان کی پہچان بن گیا وہ نثارناسک کے قلم کا شاہکارتھا۔

نثارناسک ساری زندگی ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے بھی گانے لکھے۔نثارناسک دوکتابوں چھوٹی سمت کا مسافراوردل دل پاکستان کے مصنف بھی تھے۔

ادب کے شعبے میں ان کی خدمات پرپی ٹی وی نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔نثارناسک کوراولپنڈی کے قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top