واٹس ایپ ، فیس اور ٹچ آئی ڈی سے لاک، ان لاک کی سہولت

Whatapp-lock_L.jpg

اب فون کے بائیومیٹرک سیکورٹی فیچرز کو چہرے اور ٹچ آپشن کے ذریعے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ آپشن آئی فون کے ایسے ماڈلز کے لیے ہے جن میں  آئی او ایس استعمال ہوتا ہے ۔

یہ واٹس ایپ کے ورژن 2.19.20 میں موجود ہے۔ اکاؤنٹ سینٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینو میں تبدیلی کرکے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح پہلے سے کھلے ہوئے فون کو بھی انجان لوگ ویٹس ایپ کھولنے سے قاصر رہیں گے۔

تاہم نوٹفیکیشنز سیٹنگ میں آپ کو محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اسے تبدیل کئے بغیر بھی واٹس ایپ لاک ہونے کے باوجود کوئی بھی میسج پڑھ سکتا ہے اور اس کا جواب بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح ایپ کو ان لاک کیے بغیر کال وصول بھی کی جاسکتی ہے۔

اگرچہ یہ فیچر ابھی آئی فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے لیکن واٹس ایپ نے اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی اینڈرائیڈ کے لیے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top