مہوش حیات ‘گینگسٹر گڑیا’ بن گئیں

Mehwish-Hayat.jpg

کوئی حمایت کرے یا مخالفت سچ تو یہ ہے کہ آئٹم سونگ اب کمرشل فلموں کا لازمی حصہ بنتے جارہے جنہیں پسند کرنے والوں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔

نئی پاکستانی فلم ‘باجی’ ریلیز کے لیے تیار ہے اور کئی آئٹم نمبرز پر اچھا پرفارم کرنے پر داد سمیٹنے والی اداکارہ مہوش حیات فلم کی کاسٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود آئٹم نمبر کے ذریعے فلم میں شامل ہیں۔

مہوش حیات کے آئٹم نمبر کا خیال عثمان خالد بٹ کا ہے جو نہ صرف رائٹر اور کوریوگرافر ہیں بلکہ انھوں نے فلم میں مرکزی کردار بھی نبھایا ہے۔

عثمان خالد بٹ نے آئٹم سونگ کی شوٹنگ کو چیلنجنگ قرار دیا۔ گانے کی ویڈیو میں یاسر حسین بھی شامل ہیں۔

‘گینگسٹر گڑیا’ میں مہوش حیات نے حسب معمول ڈانس کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے جبکہ میوزک اور الفاظ سے بھرپور انصاف کرتی نظر آئیں ہیں۔

کچھ لوگوں نے گینگسٹر گڑیا میں مہوش حیات کے انداز کو کترینہ کیف سے تشبیہ دی ہے جبکہ بعض نے اسے کترینہ کیف کے آئٹم سونگ افغان جلیبی سے ملتا جلتا قرار دیا ہے۔ وڈیو کے آخرمیں گیم آف تھرونز کی بھی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

میرا، عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس،نیر اعجاز اور دیگر اداکاروں کی کاسٹ سے سجی فلم باجی 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top