اے آر رحمٰن کی بیٹی کا نقاب ، سوشل میڈیا پرنئی ’ تکرار‘

ARRehman.jpg

بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمٰن کو فلم ’سلم ڈاگ ملینئر ‘ کے لئے 2اسکرایوارڈز ملے 10سال ہوچکے ہیں۔ اس یادگار موقع کو پھر سے لوگوں کے ذہنوں میں اجاگر کرنے کے لئے اے آر رحمٰن اور ان کی بیٹی خدیجہ نے ایک تقریب میں شرکت کی ۔

خدیجہ نے اس تقریب میں اپنے والد کا انٹرویو بھی کیا اور ان کے ساتھ گانا بھی گایا مگر یہ تقریب ان دونوں کے لئے ایک نیا تنازع کھڑا کر گئی۔

خدیجہ نے ساڑھی پر نقاب پہن کر گانا گایا جسے کچھ افراد کی جانب سے ’قدامت پسندانہ‘ لباس قراردیا گیا۔ اس معاملے کو سوشل میڈیا نے ’ہوا‘ دی تو ایک اچھی خاصی بحث چھڑ گئی جو اب تک جاری ہے ۔ حتیٰ کہ اس بحث کا خود اے آر رحمٰن اور خدیجہ کو بھی دوبدوجواب دینا پڑا۔

اے آر رحمٰن یا اللہ رکھا رحمٰن نے رواں ہفتے ہی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن ہے’ ’ میری فیملی کی انمول خواتین: خدیجہ، رحیمہ اور سائرہ ۔۔نیتا امبانی جی کے ہمراہ۔‘‘

نیتا امبانی کا تعلق بھارت کی ارب پتی تاجر فیملی ’امبانی ‘سے ہے ۔اے آر رحمٰن نے یہ تصویر دراصل اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے پوسٹ کی تھی جس میں واضح طور پر یہ پیغام تھا کہ ان کی فیملی کی تین خواتین مختلف لباس پہنے ہوئے ہیں ۔ چھوٹی بیٹی رحیمہ اور اہلیہ سائرہ نے نقاب نہیں لیا جبکہ خدیجہ نقاب میں نظر آرہی تھیں۔

اے آر رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی کچھ بھی پہنے یہ اس کی ذاتی پسند ہے ۔ ‘

خدیجہ نے اپنے فیس بک پیچ پر اپنے والد کی حمایت میں لکھا ہے کہ ان کے والد نےکبھی بھی اپنے فیصلے زبردستی مجھ پر تھوپنے کی کوشش نہیں کی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top