ماہرہ خان ایک اور غیر ملکی اعزاز جیتنے میں کامیاب

MahiraKhan-1.jpg

بالی ووڈ ایکٹریس اور پاکستانی فلموں اور ٹی وی آرٹسٹ ماہرہ خان ایک اور اعزاز حاصل کرنے میںکامیاب ہوگئی ہیں ۔ انہیں ’ڈِسٹِنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ ‘ سے نوازا گیاہے۔

انہیںیہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے دیا گیا ہے ۔

فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن جمعہ کو دبئی میں ہوا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

ماہرہ کو سال 2017 میں لبنان کے 8ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں بھی مدعو کیا گیا تھا ۔

فیسٹیول میں ناصرف انہیںبین الاقوامی سطح پر شہرت پانے اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا بلکہ انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top