بھارت اور نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث منسوخ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 18 واں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کے سبب میچ کو منسوخ کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں کوئی بھی میچ نہیں ہاریں۔ بھارت نے 2 اور نیوزی لینڈ نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل
ایک پوائنٹ ملنے کے بعد نیوزی لینڈ کے سات پوائنٹس ہو گئے۔ وہ سرفہرست ہے جب کہ بھارت کے پانچ پوائنٹس ہو گئے اور وہ تیسرے نمبر آ گیا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top